ابنا: جمعے کی رات کو ہونے والی فائرنگ کے بعد سعودی عرب کی انٹلجنس نے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسس کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطین کےاخبار المنار کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سکیورٹی افسر ہلاک ہوگيا ہے۔ سعودی عرب نے عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو شدید اقدامات کے احکام جاری کئےہیں جن میں اب تک بہت سے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئےہیں۔ شام میں سعودی عرب کی مداخلت سے بھی اس ملک میں مسائل پیدا ہورہےہیں کیونکہ شام میں لڑنے والے دہشتگردوں کے اھل خانہ نے حکومت پر دباو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ ان کے بچوں کوواپس لایا جائے۔ سعودی عرب کے اسپانسر شدہ دہشتگرد نہ صرف شام میں بلکہ پاکستان، افغانستان، یمن، صومالیہ اورلبنان اور لیبیا میں سرگرم عمل ہیں۔...../169
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435331
سعودی عرب کے دارالحکومت میں انٹلجنس ہیڈکوارٹر کے پاس فائرنگ ہوئي ہےجس میں ایک سکوریٹی افسر زخمی اور ایک ہلاک ہوگيا ہے۔